ActionFraud - National Fraud & Cyber Crime Reporting Centre - Call 0300 123 2040

Urdu

Urdu 

کسی دھوکا دہی کے بارے میں 'ایکشن فراڈ' (‘Action Fraud’) کو بتائیں

اگر آپ فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔ تو آپ برطانیہ کے فراڈ رپورٹنگ سنٹر – 'ایکشن فراڈ' کو بتا سکتے ہیں، اگر آپ برطانیہ میں ہیں، اگر فراڈ برطانیہ میں ہوا ہے، یا فراڈ کا تعلق برطانیہ سے ہے اور آن لائن ہوا ہے، تو آپ کسی بھی فراڈ کی اطلاع 'ایکشن فراڈ' کو دے سکتے ہیں،

اگر آپ انگریزی نہیں بولتے یا انگریزی آپ کی مادری زبان نہیں ہے، تو ہمارے پاس ایک خدمت موجود ہے جو آپ کو موقع دیتی ہے کہ آپ خود اپنی زبان میں ہمیں فراڈ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

  • +44 300 123 2040 پر فون کریں۔
  • آپ کی کال کا جواب انگریزی بولنے والا کوئی شخص دے گا۔ آپ کو انہیں بتانا ہوگا کہ آپ کون سی زبان بولتے ہیں۔
  • آپ کو پھر انتظار کرنے کے لئے کہا جائے گا، جس کے دوران ایک مترجم کو بلایا جائے گا۔ اگر ہمارے پاس فوری طور پر ایک مترجم دستیاب نہ ہوا، تو آپ کو اپنا فون نمبر دینے کے لئے کہا جائے گا اور جب ایک مترجم دستیاب ہوا، تو کوئی شخص واپس فون کرکے آپ کو بتا دے گا۔
  • جب مترجم آپ سے بات کرے گا/گی تو وہ فراڈ کے بارے میں آپ کی رپورٹ تیار کرنے کے لئے آپ سے چند سوالات پوچھے گا/گی۔ یہ یقینی بنائیں کہ اگر آپ کے پاس فراڈ سے متعلق کوئی کاغذی کام ہو، تو یہ قریب ہی ہو، تاکہ آپ تمام سوالات کا جواب دے سکیں۔

لائنیں کھلی ہیں:

پیر – جمعہ: 8 بجے صبح سے8  بجے شام

فون: +44 300 123 2040

ٹیکسٹ فون: +44 300 123 2050

Related articles